عوام غربت کے ہاتھوں پہلے ہی پریشان ہیں مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے‘ اس کے باوجود اشیائے صرف اورضروریات زندگی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ آٹا‘ دال‘ دودھ‘ دہی‘ سبزی‘ پھل اور پیٹرول کی قیمتوں کوتوکوئی روکنے والاہی نہیں ہے۔ دراصل ہمارے حکمرانوں کو تو یہ معلوم ہی نہیں ہے کہ ایک غریب کیسے گزارہ کرتاہے۔ اس حقیقت سے انکارممکن نہیں کہ جتنی لوٹ مارمنافع خورمافیا اور بھتہ مافیا نے کی ہے اور حکمرانوں اور حکام کی مجرمانہ خاموشی عوام پربوجھ ہے۔ قیمتوں میںروز برروز اضافہ اب عوام کے لئے مسئلہ بن چکا ہے۔ بنیادی ضروریات زندگی بہت مہنگی اور غریب کی دسترس سے دور ہوتی جارہی ہے‘ دووقت کی روٹی کھانامشکل بنادیا گیا ہے۔ یہ صورت حال خطرناک ہوسکتی ہے اورملک میںانتشارپھیل سکتا ہے۔ دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک میں مہنگائی روکنے کے لئے منصوبے بنائے جاتے ہیں‘ ہمارے ملک میں عوام مہنگائی کے ہاتھوںپریشان ہیں‘ جس کے باعث جرائم میں اضافہ ہورہا ہے۔( سید ارحم علی۔ کراچی)