بانی پی ٹی آئی کی ہدایت، فیصل چودھری  کو لیگل ٹیم سے نکال دیا گیا 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر فیصل چودھری کو لیگل ٹیم سے نکال دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فیصلہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات کے دوران کیا گیا۔ سلمان اکرم راجہ نے فیصل چودھری کے بیانات سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا۔ بانی پی ٹی آئی نے فیصل چودھری کو وکلاء ٹیم سے نکالنے کی منظوری دی۔ فیصل چودھری کو پی ٹی آئی وکلاء کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن