جوئیانوالہ(نمائندہ خصوصی) نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں انسپکٹر رائے غریب عالم چیف ڈرل انسٹرکٹر کے ٹرانسفر پر ڈپٹی کمانڈنٹ ایس پی رائے امداداللہ شاہد کی طرف سے موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں افطار ڈنر اور الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا انسپکٹر رائے غریب عالم نے اپنے 16 سالہ دور بطور سی ڈی آئی موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں فرائض سرانجام دیتے ہوئے مختلف کورسز کی رہنمائی کی جن میں متعدد ایڈوانس کورسز، اپر کلاس کورسز، انٹرمیڈیٹ کورسز، لوئر اور ریکروٹی کورسز شامل ہیں۔