اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے اپنے دور حکومت کے دوران ملک کو لوٹنے کے سوا کچھ نہیں کیا، وزیراعظم شہباز شریف کی متحرک قیادت میں ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے ،اڑان پاکستان پروگرام کے تحت پاکستان میں خوشحالی اور ترقی کا دور دوبارہ شروع ہو گیا ہے اور مسلم لیگ ن کی حکومت پاکستان کو دنیا کی عظیم مملکت بنانے کیلئے پر عزم ہے،مستحق طلبا کیلئے سکالرشپ پروگرام سکیم کے اجرا پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا مشکور ہوں،اس پروگرام میں اقلیتی بچوں کا قابل قدر حصہ ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار کرسچین کمیونٹی میں امدادی چیک تقسیم کرنے کیلئے منعقدہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا۔