حکومت پیکا ایکٹ کے تحت میڈیا کو بھی کنٹرول کرنا چاہتی ہے: انیس ریاست

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصا ف کے ضلعی رہنما چوہدری انیس ریاست ورک ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت پیکا ایکٹ کے تحت میڈیا کو بھی کنٹرول کرنا چاہتی ہے اس ایکٹ کے تحت آزادی اظہار رائے کو ختم کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائوسنگ کالونی میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انیس ریاست ورک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کسی کی غلامی قبول نہیں کریں گے موجودہ حکومت کے پاس کوئی انقلابی پروگرام نہیں ہے بلکہ یہ قوم کو مزیدغلامی کی طرف دھکیل رہے ہیں عمران خان نے قوم کو آزادی کا جو نعرہ دیا تھا قوم اس کے پیچھے کھڑی ہے گزشتہ الیکشن میں بھی عوام نے پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دیکر ثابت کیا تھاکہ قوم عمران خان کے ساتھ ہے۔

ای پیپر دی نیشن