لاہور (لیڈی رپورٹر) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے طلباء و طالبات کے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے ایس او پیز پر عمل کروانے کے احکا مات جاری کر دیئے۔ تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو سکولوں کی خطرناک عمارتوں اور بجلی کی تنصیبات کو خصوصی طور پر چیک کرنے کا حکم دیا گیا۔ ڈپٹی ڈی ای اوز اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو سکولوں کے وزٹ اور ہیڈ ٹیچرز کو روزانہ کی بنیاد پر سکول میں تمام تر انتظامات اور بجلی کی وائرنگ کا جائزہ لینے کا حکم دیا گیا۔ چھٹی کے بعد سکول میں بچوں کی موجودگی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔