ڈالر پانچ پیسے مہنگا‘سونا تولہ 800روپے سستا‘انٹر بینک میں ڈالر 279.70  تولہ چاندی 3350 روپے کی ہوگئی 

کراچی(کامرس رپورٹر)انٹر بینک میں ڈالر کی قدر5پیسے بڑھ کر 279.70روپے کی سطح پر پہنچ گئی‘ فی تولہ سونے کی قیمت 800روپے  کم ہوکر 3لاکھ8ہزار700 روپے رہ گئی۔ اسی طرح686روپے کی کمی سے 10گرام سونا 2لاکھ64ہزار660روپے کاہو گیا۔مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کے بھائو45روپے کے خسارے سے3350روپے رہ گئے۔ یورو کی قیمت فروخت 73پیسے کی کمی سے 294.80روپے رہ گئی۔

ای پیپر دی نیشن