لاہور (خبر نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعجاز نے تین افراد کے قتل میں جرم ثابت ہونے پر ملزم رانا محمد عباس اور علی حسن کو تین بار سزائے موت اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ ملزمان عباس اور علی حسن کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نے 2018ء میں مقدمہ درج کیا تھا، ملزمان نے جائیداد کے تنازع پر ندیم بٹ اس کی بیوی نیلم اور بیٹے فائق کو ہتھوڑے سے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔