لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی ٹیکس محتسب (ایف ٹی او) کی سلور جوبلی کے موقع پر گورنر ہاؤس لاہور میں سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے کہا کہ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی سربراہی میں بیمثال کاکردگی بے مثال رہی ہے۔ایف ٹی او ٹیکس دہندگان کو ریلیف فراہم کرنے والے ایک اہم، طاقتور ادارے کے طور پر کام کر رہا ہے۔سیمینار کی نظامت الماس جوئندہ نے کی۔ ایف ٹی او ڈاکٹر آصف محمود جاہ (ستارہ امتیاز، ہلال امتیاز) کی طرف سے گورنر پنجاب کو ایف ٹی او کی سالانہ رپورٹ برائے 2024 پیش بھی پیش کی گئی۔ ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے خطاب میں کہا 2021ء میں وفاقی ٹیکس محتسب کا چارج سنبھالا‘ 2024 تک 13,506 شکایات درج کی گئیں ہم نے 12,914 کو کامیابی سے حل کیا۔ ایف ٹی او کے 94.7 فیصد فیصلوں پر عملدرآمد کی شرح بھی ایک اور سنگ میل ہے۔ ٹیکس دہندگان کو 22.79 بلین روپے واپس ہوئے۔ طے شدہ مدت 65دن کی بجائے صرف 34 دن میں شکایات کو نمٹایا گیا۔ گورنر پنجاب، سردار سلیم حیدر خان نے ہزاروں ٹیکس دہندگان کو خاطر خواہ ریلیف کی فراہمی پر اظہارِ اطمینان کیا۔