شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن لاہور ڈویژن اظہر طارق وٹو، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن غلام صابر کی نگرانی میں صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے شیخوپورہ میں قائم غیرمعیاری مصالحوںکے یونٹ پر چھاپہ مار کر سیل کر دیا اور وہاں سے 960 کلو گرام غیر معیاری اور زائد المعیاد سرخ مرچ کو موقع پر ہی تلف کردیا ۔ ضلع بھر میں خوراک سے منسلک مختلف کاروبار کامعائنہ کیاگیا جہاں حفاظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر مجموعی طور پر 4 لاکھ 4 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا اور ایک یونٹ پر مقدمہ بھی درج کرادیا گیا ۔ جبکہ 3200 کلو گرام اچا ر، 5 ہزار 233 لٹر ڈرنکس ، 240 کلو سویاں ، 732 لٹر جوس کو موقع پر ہی تلف کیا گیا ہے ۔