راجہ جنگ (نامہ نگار)رائیونڈ قصور روڈ کی تعمیر میں ناقص اور غیر معیاری کام کی نشاندہی پرانکوائری ٹیم مقرر کردی گئی۔ پریس کلب راجہ جنگ نے رائیونڈ قصور روڈ کی تعمیر میں ناقص اور غیر معیاری کام کی نشاندہی کی تھی جس پر انکوائری کمیشن کے سربراہ ڈائریکٹر نواز احمد نے موقع پر آکر پریس کلب راجہ جنگ کے اراکین کے ہمراہ رائیونڈ قصور روڈ کی تعمیر میں غیر معیاری، نامکمل کاموں اور راجہ جنگ روہی نالے اور راجباہ کی سیفٹی دیوار نہ ہونے کو بھی دیکھا۔ اراکین پریس کلب نے انکوائری ٹیم کو روڈ میں نقائص اور راجہ جنگ روہی نالے اور راجباہ کی سیفٹی دیوار نہ ہونے کے باعث حادثات کے خدشات سے بھی آگاہ کیا۔انکوائری کمیشن کے سربراہ نے روڈ کا جائزہ لینے کے بعد فوری غلط کاموں کو درست کرنے کے احکامات جاری کئے۔