خانیوال میں جلد نئی گیس پائپ لائن بچھائی جائیگی‘ انجینئر شاکر چوہدری

خانیوال( نیوز  رپورٹر)جلد ہی ڈسٹرکٹ خانیوال میں نئی پائپ لائن مکمل طور پر بچھا دی جائے گی نئی پائپ لائن ڈلنے سے عوام کی مشکلات ختم ہو جائینگی کئی علاقوں میں پرانی پائپ لائن خراب ہوچکی تھی ایگزیکٹیو انجینئر محمد شاکر چوہدری نے کہا کہ خانیوال شہر کے مختلف علاقوں میں پرانی پائپ لائن لیک ہو جاتی تھی جسکی وجہ سے گیس ضائع ہونے لگی فیصلہ کیا گیا کہ نئی پائپ لائن بچھانے سے سوئی نادرن گیس ضائع ہو رہی تھی اسکو بچایا جاسکے نئی پائپ لائن زیرزمین بچھائی جا رہی ہے اس سے خانیوال کے شہریوں کو مسلسل گیس فراہمی ہوتی رہے گی ۔ایگزیکٹیو انجینئر محمد شاکر چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ جن علاقوں میںے ابھی تک نئی گیس پائپ لائن نہیں ڈلی ان علاقوں میں بھی بہت جلد نئی پائپ لائن بچھائی جائیگی تاکہ شہر بھر میں جو گیس کی شکایت آتی ہیں وہ کم ہو جائے زیادہ ترزیرزمین پائپ لائن میں پانی بھر جانے سے گیس نہیں آتی جس سے عوام کو کافی تکلیف سے گزرنا پڑتا تھا اب خانیوال کے شہریوں کو زیرزمین گیس کے حوالہ سے کوئی پریشانی نہیں ہوگئی۔

ای پیپر دی نیشن