ڈھاکہ (نیٹ نیوز) بنگلہ دیش کی معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے بیٹے اور مشیر نے 2015ء میں 12 ارب 65 کروڑ ڈالر کے نیوکلیئر پاور پروجیکٹ کے معاہدے میں کرپشن کے الزامات کو ’مکمل طور پر جعلی‘ اور ’ساکھ کو نقصان پہچانے والی مہم‘ قرار دے دیا۔ بنگلہ دیش کے اینٹی کرپشن کمیشن نے 2 روز قبل بتایا تھا کہ روس کی سرکاری کمپنی ’روسٹم‘ کی معاونت سے سے بننے والے روپ پور نیوکلیئر پاور پلانٹ پروجیکٹ میں بدعنوانی، غبن اور منی لانڈرنگ کے الزامات کی انکوائری شروع کر دی ہے۔