شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پنجاب کونسل آف آرٹس شیخوپورہ کے زیر اہتمام یوم قائد اعظم کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سرکاری اور غیر سرکاری سکولز و کالجز کے طلبا و طالبات نے بھرپور شرکت کی تقریب میں قائد اعظم محمد علی جناح کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے علاوہ ان کی تصاویر کی پیٹنگ بنانے کا مقابلہ بھی کرایا گیا جس میں طلباء وطالبات کی بڑی تعداد نے حصہ لیا اور قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر کے پورٹریٹ بھی بنائے تقریب کی صدارت ڈویژنل ڈائریکٹر افرازاحمد نے کی جبکہ مہمان خصوصی قلم مزدور تحریک کے صدر سیف الرحمن سیفی تھے تقریب میں طلبا و طالبات نے تقاریر، ملی نغمے، مقابلہ مصوری اور خوبصورت ٹیبلوز پیش کر کے قائد اعظم کے کردار اور قربانیوں کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔ پنجاب کونسل آف آرٹس کے ڈویژنل ڈائریکٹر افراز احمداور سیف الرحمن سیفی نے طلباء وطالبات میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے۔