شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے سٹی سیکرٹریٹ میں بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناحؒ کی ولادت کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سٹی جنرل سیکرٹری حاجی محمداقبال شیخ، مرزا افضل بیگ، شیخ سلیم سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے میاںافضال حیدر نے کہاکہ حکومت اور تحریک انصاف میں مذاکرات سیاسی استحکام کیلئے خوش آئند عمل ہے ڈائیلاگ میں حکومت کو چاہیے کہ تحریک انصاف کے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے مذاکرات کو کامیاب بنائیں تحریک انصاف کی سیاست انتشار کیلئے نہیںبلکہ حقیقی معنوں میں پاک وطن کی بقاء ،سلامتی ،ترقی ،خوشحالی ،خودمختاری کیلئے ہے تحریک انصاف نے اداروں کی مضبوطی کیلئے جو اقدامات اٹھائے ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی تحریک انصاف کو مضبوط بناکر ہی ہم ملک کو حقیقی آزادی اور ملک کودوقومی نظریہ کی بنیاد پرکھڑا کرسکتے ہیں ۔