ملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے نے ہیٹ ویو کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے سندھ جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے کئی درجے بڑھ چکا ہے اور آئندہ دنوں میں اس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے محکمہ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو کا اثر آج سے لے کر تیس اپریل تک جاری رہے گا بالائی فضا میں ہوا کے دباؤ کے باعث گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جنوبی پنجاب سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے پانچ سے سات ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ ہو سکتا ہے اسلام آباد خیبرپختونخوا کشمیر گلگت بلتستان اور بالائی و وسطی پنجاب میں بھی درجہ حرارت میں چار سے چھ ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے پی ڈی ایم اے کی جانب سے پنجاب کے بڑے شہروں میں بھی آج سے یکم مئی تک شدید گرمی کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق سورج آگ برسا رہا ہے اور خشک موسم کی وجہ سے گرمی کی شدت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے لاہور سمیت دیگر شہروں میں دن کے اوقات میں معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت تئیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے پیش گوئی کے مطابق آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا اور بارش کا کوئی امکان نہیں گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث گھروں دفاتر اور دیگر مقامات پر ایئر کولر اور اے سی کا استعمال بڑھ گیا ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیس اپریل کے بعد بارش برسانے والی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جن کے نتیجے میں کشمیر اسلام آباد شمال مشرقی پنجاب بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے جبکہ یکم مئی کے بعد ہیٹ ویو کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے