گوجرخان (نامہ نگار)عالمی نعت خوانی کے مقابلے میں گوجرخان کے مایہ ناز نعت خواں احمد علی ذاکر بیگ کی دوسری پوزیشن ،امریکہ میں مقیم عاشق رسول محمد حنیف،ان کی اہلیہ فجر حنیف اور چوہدری طارق بشیر ترکھانہ نے ٹک ٹاک پر عالمی نعت خوانی کے مقابلے کا انعقاد کروایا جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے نعت خواں حضرات نے حصہ لیا یہ مقابلہ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر لائیو شروع ہوا جس کے متعدد مراحل تھے مقابلے میں شامل افراد اس مقابلے کے مختلف مراحل سے ہوتے ہوئے فائنل راؤنڈ میں پہنچے جو شکر گڑھ میں 19 اپریل 2025 کو منعقد ہوایہ فائنل مقابلہ 7 ججز کی موجودگی میں اختتام پذیر ہواججز میں ظفر اقبال سعیدی ، طارق مدنی ، حافظ اکرم مہروی،سید سجاد بخاری شاہ ،سید ذیشان شاہ، عرفان وارثی اور پروفیسر حافظ ذیشان شامل تھے اس مقابلے کے فائنل میں گوجرخان کے مایہ ناز نعت خواں احمد علی ذاکر بیگ نے سخت مقابلے کے بعد دوسری پوزیشن حاصل کرلی عالمی نعت خوانی کے اس مقابلے میں دوسری پوزیشن لینے پر اہل علاقہ کی طرف سے احمد علی ذاکر بیگ کو مسلسل مبارکبادوں کے پیغامات وصول ہو رہے ہیں۔