اٹک( نامہ نگار ) ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اٹک اور ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی اٹک کا ماہانہ اجلاس ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک انیل سعید کی زیر صد ارت منعقد ہوا، جس میں شرکاء کو بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ اور چیف سیکریٹری پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ایل پی جی گیس سلنڈرز کا مسافر گاڑیوں میں غیرقانونی استعمال اور غیر معیاری سلنڈرز کی روک تھام کے لئے انتظامیہ ضروری اقدامات کر رہی ہے اور جن گاڑیوں میں ناقص اور نامنظور شدہ سلنڈر لگے ہیں ان کی خلا ف کریک ڈائو ن کیا جارہا ہے، رکشوں اور ویگنوں سے غیر قانونی ایل پی جی سلنڈرز اتروا کر سرکاری تحویل میں لئے جائیں گے اور ان گاڑیوں کو تھانے میں بند بھی کیا جائے گا ۔