مودی بڑھکیں مارنے سے پہلے پچھلی جنگوں کا انجام دیکھ لیں،ملک خالد 

 فتح جنگ(نامہ نگار)مودی بڑھکیں مارنے سے پہلے پچھلی جنگوں کا انجام دیکھ لیں پاک فوج نے ہمیشہ دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے پوری قوم جنرل عاصم منیر کی قیادت میں متحد ہے پاک فوج کے سابق ملازمین اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ لڑنے کیلئے بے تاب ہیں ان خیالات کا اظہار ایکس سروس مین کے متحرک رہنما سابق ناظم ملک خالد محمود اور ملک سعید اقبال اعوان نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہم اپنی بہادر افواج کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر دشمن کے ارادے خاک میں ملانے کیلئے تیار ہیں پاک فوج نے  ہمیشہ ملک و قوم کی حفاظت کیلئے جان کی قربانیاں دی ہیں فوج اور عوام میں انتشار پیدا کرنے والے مایوسی کا شکار ہوگئے ہیں حکومت عوام اور فوج ایک پیج پر آگئی ہے جسکی وجہ سے دشمن کی صفوں میں موت پڑ گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن