مزدوروں کی فلاح و بہبود ،انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفیڈریشن نے حکومتی اقدامات کو سراہا 

اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی)انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفیڈریشن نے مزدوروں کی فلاح و بہبود  کے لیے حکومت پاکستان کی طرف سے کیے جانے والے ٹھوس اقدامات اور مخلص کاوشوں کو سراہا ہے ان خیالات کا اظہار آئی ٹی  یو سی  کے ایک اعلیٰ سطحی وفد  جس کی قیادت اس کے جنرل سیکرٹری برائے ایشیا پیسفک ریجن  شویا یاشیدا  نے اسلام آباد میں ورکرز ویلفیئر فنڈ  کے دورے کے دوران کیا۔ورکرز ویلفیئر فنڈ کے سیکرٹری  ذوالفقار احمد نے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے اقدامات کے حوالے سے وفد کو تفصیلی بریفنگ میں پاکستانی صنعتی کارکنوں کو  تعلیم، ڈیتھ گرانٹس، میرج گرانٹ، حج اور ریائشی سہولیات اور دیگر فلاحی اقدامات  بارے آ گاہ کیا۔سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ نے  وفد کو پاکستانی صنعتی کارکنان کے پیشہ ورانہ تحفظ، صحت اور کام کی جگہ پر مساوات بارے بھی بتایاانہوں نے بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن (ILO) کے مختلف کنونشنز میں پاکستان کی طرف سے پیش کردہ توثیق شدہ دستاویز پر بھی تفصیلی بات چیت کی۔آئی ٹی یو سی کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کے ڈبلیو ڈبلیو ایف ماڈل کی انفرادیت کا ذکر کر تیہوئے  اسے عالمی سطح پر مثالی قرار دیا۔  انہوں نے پاکستان کو ایشیا پیسیفک خطے میں آزادی اظہار،لیبر  یونین کی آزادی، اور دیگر حقوق کے فروغ میں ایک نمایاں ملک ہونے پر سراہا۔سیکرٹری ذوالفقار احمد نے مزدور طبقے کے لیے مساوات اور سماجی انصاف کے لیے زور دیتے ہوئے مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر ITUC کے سیکرٹری جنرل نے بیرون ملک مزدوروں اور  کارکنوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے حکومت پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔چیئرمین پاکستان یونائٹڈ ورکرز فیڈریشن ظہور اعوان بھی اس موقع پر موجود تھے

ای پیپر دی نیشن