فلسطین کی سرزمین فلسطینیوں کی، عوام کو خود مختاری ملنی چاہیے:عبدالغفور راشد 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) نائب امیر مرکزی اہلحدیث اور اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا غزہ میں طویل عرصے سے ظلم کی داستان جاری ہے۔ فرعونیت کا یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔حیرت ہے کہ انسانی حقوق کے علمبردارعالمی اداروں کو فلسطین میں  انسانیت کی تذلیل اور مظلوموں کی آہوں ،بچوںاورخواتین کا بہیمانہ قتل انہیں نظر نہیں آرہا۔ انہوں نے واضح کیا فلسطین کی سرزمین فلسطینیوں کی ہے۔ فلسطینی عوام کو خود مختاری ملنی چاہیے،یہ ان کا حق ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن