کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز اتار چڑھائو کے بعد ملا جلا رجحان رہا اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100انڈیکس 1300سے زائدپوائنٹس گھٹ گیا تھا۔بعدازاں دوسرے سیشن میں ریکوری دیکھی گئی اور انڈیکس 450 پوائنٹس بڑھ گیا مگر سرمایہ کاروں کے 4ارب روپے ڈوب گئے اور 46.25 فیصد حصص کی قیمتیں بھی کم ہو گئیں۔ گزشتہ روز مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے آغاز مثبت زون میں ہوا۔ بعدازاں فروخت کے دباؤ نے انڈیکس کو منفی جانب دھکیل دیا اور انڈیکس میں 1303 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔بعد ازاں انڈیکس مثبت زون میں آگیا اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 449.53 پوائنٹس کے اضافے سے 115,469.35پوائنٹس پر بند ہوا۔