چین کی نئی ویکسین کوویڈ19-کے خلاف 67 فیصداور ڈیلٹا کے خلاف 79 فیصد موثرہے:رپورٹ

چین کی ادویہ سازکمپنی، کلوور بائیو فارماسیوٹیکلز کی تیار کردہ کوویڈ19-کی ایک نئی ویکسین وسیع پیمانے پرکی گئی طبی آزمائش میں کوویڈ-19کے خلاف 67 فیصد اوروائرس کی ڈیلٹا قسم کے خلاف 79 فیصد موثر ثابت ہوئی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے  نے کلوور کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ویکسین کسی بھی شدت کے کوویڈ- 19 کے خلاف 67 فیصد اور انتہائی متعدی قسم ڈیلٹا کے خلاف 79 فیصد موثرثابت ہوئی ہے۔اس کے علاوہ ، ویکسین آزمائشی مرحلے میں معتدل سے شدید نوعیت کے کیسز کے خلاف 83.7 فیصد اور خاص طور پر، ڈیلٹا کی وجہ سے ہونے والے معتدل سے شدید نوعیت کے کیسز کےخلاف 81.7 فیصد موثر ثابت ہوئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ویکسین اسپتال میں داخلے کی نوبت کو روکنے اورکوویڈ-19 کے سنگین کیسز کے خلاف بھی 100 فیصد موثر ثابت ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن