اسلام آباد میں سموگ خد شات ،ای پی اے کا حفظ ماتقدم انتباہ  جاری 

اسلام آباد(رانا فرحان اسلم/خبر نگار) پاکستان میں فضائی آلودگی اور سموگ کی بنیادی وجہ فصلوں کا جلانا،ناقص فیول کوالٹی وٹریفک کا دھواں،بھٹہ خشت اور کوڑا کرکٹ کو جلانا ہے فضاء میںپارٹیکولیٹ میٹریل 2.5مائیکرون سے بڑھ جائے توہواسانس اور انسانی صحت کیلئے بھی انتہائی مضر ہوجاتی ہے اس ضمن میںپاکستان انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی (ای پی اے)کی ڈپٹی ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ انویسٹی گیشن سعدیہ منور نے ’’روزنامہ نوائے وقت‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی آلودگی کو جانچنے کیلئے اسلام آباد میں فکسڈ مانیٹرنگ سٹیشن نصب کیا گیا ہے جو نیشنل انوائرمینٹل کوالٹی سٹینڈرڈز کے مطابق فضا میں کاربن مونو آکسائیڈکی مقدار کو جانچنے کا کام کرتا ہے چوبیس گھنٹے جسکی ریڈنگ کو مانیٹر کیا جاتا ہے سعدیہ منور نے مزید کہا کہ سائنسی لحاظ سے موسم سرما میں سرد ہوا بھاری ہوتی ہے جو آلودگی اور سموگ کے بڑھنے کا باعث بن سکتی ہے اسی خدشے کے پیش نظر اسلام آباد میں ہر سال دسمبر میں بھٹہ خشت کو بندکرکے ضلعی انتظامیہ کے زریعے دفعہ144نافذ کر دی جاتی ہے اور شہر میں موجود انڈسٹڑیک اسٹیٹ کو بھی ریگولیٹ کیا جاتا ہے زیادی دھواں کے اخراج کا باعث بننے والی فیکٹریز کی چمنیوںپر کیمرے نصن کر دئے جاتے ہیں اور ای پی اے کے کنٹرول روم سے جنہیں مانیٹر کیا جاتا ہے فضا آلودگی بڑھنے پر جنہیں سیل کردیا جاتا ہے اور بعدازاں قانونی کاروائی کے بعد بھاری جرمانے بھی کئے جاتے ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر(ای پی اے) سعدیہ منور کانے مزید کہا ہے کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی ،وزارت پٹرولیم،وزارت انڈسٹڑیزاور دیگر متعلقہ ادارں کے مابین باہمی روابط کو بہتر بناکر اس سنگین مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے۔   
انتباہ جاری

ای پیپر دی نیشن