’’نوائے وقت‘‘ کی خبر پر ملتان انتظامیہ کا اتائیت کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم 

ملتان‘شجاع آباد‘وہاڑی(خصوصی رپورٹر ‘ نمائندہ خصوصی‘نامہ نگار )روز نامہ نوائے وقت کی خبر پر ضلع ملتان کو عطائیت کی لعنت سے پاک کرنے کے لئے کریک ڈاؤن لانچ کرنے کا لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز قمرالزمان قیصرانی، محمد طیب خان،اسسٹنٹ کمشنرزخواجہ عمیر محمود اور عدنان بدر ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرشعیب الرحمان،ڈی ایچ او ڈاکٹر محمدعلی مہدی ،ڈی ڈی ایچ اووز،ڈرگ کنٹرولرز، ڈپٹی کنٹرولرز،ڈرگ انسپکٹرز اور ہیلتھ کئیر کمیشن کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کو عطائیت سے چھٹکارہ دلانا ہم سب کی ذمہ داری ہے،کسی شخص کو انسانی زندگی سے کھیلنے کے اجازت نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے ہدایت کی عطائیوں کی نشاندہی کے لئے سروے شروع کیا جائے اور ڈینگی اور پولیو ٹیموں کی بھی عطائی ڈاکٹروں کی نشادہی کے لئے خدمات حاصل کی جائیں۔انہوں نے واضح کیا کہ غیر معیاری ادویات اور عطائیوںکے کاروبار کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ ٹال فری نمبر 080000742 پر عطائیوں کی نشاندہی کریں۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی نے بریفنگ دی وہاڑی سے نامہ نگارکے مطابق نوائے وقت کی خبر پر کاروائی کرتے ہوئے کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی کے حکم پر ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر فواد قریشی لیڈی آفیسر سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ اور ڈرگ انسپکٹر سنان کا اپنی ٹیم کے ہمراہ عطائیوں ہسپتالوں پر چھاپہ نواحی علاقہ مسلم ٹاؤن ساجدہ میٹرنٹی ہوم پر ڈاکٹر موجود نہ ہونے کی وجہ سے آپریشن تھیٹر اور میڈیکل سٹور کو سیل کر دیا گیا جبکہ جرمن میڈیکل سٹور کو بھاری جرمانہ کیا گیا صفورہ ہسپتال پر چھاپہ نان کوالیفائیڈ سٹاف نرسوں نے ہیلتھ افسران کو آتا دیکھ کر دوڈ لگا دی  اسپتال کے اوپر ذاتی رہائش گاہ کی اندر سے دروازے کو لاک کر لیا اس موقع پر شہریوں کی جانب نوائے وقت کی ٹیم اور ہیلتھ افسران کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن