کالاخطائی روڈ کے 10 دیہات کا بجلی بندش کے خلاف مظاہرہ، ایکسیئن آفس پر دھاوا 

فیروزوالہ (نامہ نگار) بجلی بندش کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا، خواتین اور مردوں کی بڑی تعداد نے ایکسیئن آفس پر دھاوا بول دیا، آفس کو تالے لگا کر عملہ بھاگ گیا۔ تفصیلات کے مطابق کالا خطائی روڈ کے 10 دیہات میں  بجلی بند ہونے پر شہری  سراپا احتجاج  بن گئے۔ مشتعل مظاہرین نے ایکسیئن آفس کو تالے لگا کر عملہ باہر نکال دیا، سرکاری کام معطل ہو کر رہ گیا۔ احتجاج کے باعث شیخوپورہ-لاہور روڈ بند رہی۔ ٹریفک کئی گھنٹے تک جام رہی جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی  قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین نے سڑک کنارے لگے پودے توڑ کر ڈنڈے بنا لیے۔ مظاہرین نے بتایا کہ چار ماہ سے دس گاؤں کی بجلی بند ہے، ٹرانسفارمر کی تنصیب تک دھرنا جاری رہے گا۔ پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کر کے ٹریفک کا نظام بحال کرایا۔

ای پیپر دی نیشن