ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلئے شجرکاری ضروری ہے: شافع حسین 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت مسلم لیگ ہاؤس میں پودا لگایا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا ماحولیاتی آلودگی کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے زیادہ سے زیادہ شجر کاری ضروری ہے۔ انہوں نے کہا پنجاب میں ہزاروں ایکڑ رقبے پر ایک کروڑ 50لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جسے مل کر حاصل کریں گے۔ شافع حسین نے کہا نئی نسل کو آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی کیلئے ہر ایک اپنے حصہ کا پودا لگائے۔ مسلم لیگ ہاؤس میں پودا لگانے کی تقریب میں محمد اشرف چوہدری جنرل سیکرٹری مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب، سید مناظر علی گیلانی صدر علماء مشائخ ونگ پنجاب، ڈاکٹر شہزاد اختر راجہ پولیٹیکل سیکرٹری شافع حسین بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن