قلعہ دیدار سنگھ:تحصیل میونسپل کمیٹی میں قومی دن کی مناسبت سے تقریب

قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)یوم پاکستان کی تقریبات کے موقع پر تحصیل صدر کی میونسپل کمیٹی قلعہ دیدار سنگھ میں جوش و خروش کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ قومی دن کی مناسبت سے تقریب منعقد کی گئی جس میں سرکاری و نجی اداروں کے نمائندوں، طلبہ، اساتذہ، تاجروں، سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،تقریب کا آغاز صبح پرچم کشائی سے ہوا، جہاں چیف آفیسر محمد عثمان نے قومی پرچم بلند کیا،انکے ہمراہ انفورسمنٹ انسپکٹر سرفراز احمد راول ودیگر بھی موجود تھے،انہوں نے کیا کہ یوم پاکستان صرف تاریخی دن نہیں بلکہ ہمارے قومی اتحاد، یکجحتی اور حب الوطنی کی تجدید کا دن ہے۔

ای پیپر دی نیشن