پاسکو نجکاری کے خلاف ملازمین کا ہیڈ آفس ‘ پریس کلب کے باہر احتجاج

لاہور(نیوز رپورٹر)پاسکو کی بندش اور نجکاری کے خلاف گزشتہ روز پاسکو ملازمین کا ہیڈ آفس اور متعلقہ زونل دفاتر میں قلم چھوڑ احتجاج جاری ہے جس میں پاسکو کے تمام آفیسرز/ آفیشلز نے بھر پور شرکت کی اور پاسکو جیسے منافع بخش ادارہ کی بندش اور نجکاری کے خلاف سیاہ پٹیاں باندھ کر لاہور پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاج کیا۔لیاقت علی بٹ نے کہا پاسکو 50 سال سے حکومتی نرخوں پر غریب کسانوں سے گندم خریدتا  اور با کمال طریقے سے ذخیرہ کرتا ہے۔



ای پیپر دی نیشن