بیو روکریسی کےلئے نئی گاڑیاں حکومت کی دوغلی پالیسی، ظلم ہے:عبدالغفور راشد


لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ پنجاب بیو روکریسی کے لیے نئی گاڑیوں کی خرید اری آئی ایم ایف سے منت منت سماجت کر کے قرض لینے والی حکومت کی دوغلی پالیسی اور ظلم ہے۔ یہ طبقہ پہلے سے ہی خوشحال ہے انکی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے ہر سال مناسب اضافہ بھی ہو جاتا ہے مگر غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ پوری دنیا جانتی ہے اور وزیراعظم شہباز شریف بھی اپنی تقریروں میں بار بار کہہ رہے ہیں کہ آئی ایم ایف سے قرض نہ ملتا تو ملک دیوالیہ ہو جاتا اور انہوں نے بڑی منت سماجت سے قرض لیا ہے ،ایسے میںتو عوام کی ضروریات پوری کرنے کی بجائے افسران کو نوازنے کی پالیسی قابل افسوس ہے۔ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق بجلی کی قیمت میںساڑھے سات روپے فی یونٹ اضافے اور ریڈیو فیس کو بھی بجلی کے بلوں میں شامل کرنے کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا حکومت عوام کا خون نچوڑنا چاہتی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن