دور ِ صدیق اکبر میں اسلام کوتقویت و عروج حاصل ہوا۔ڈاکٹر عبد الوہاب 


کراچی (نیوز رپورٹر)جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے ناظم ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری نے کہا کہ خلیفہ اوّل امیر المومنین حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے دور ِ حکومت میں اسلام کو مزید تقویت و عروج حاصل ہوا  ۔صدیق اکبر نے امور مملکت کے فرائض انسانیت کی عملی خدمت کے ساتھ انجا م دیئے ، آپ کا طرز ِ حکمرانی رعا یا کی داد رسی کی روشن مثالیں حکمرا نو ں اور امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے۔انہوں نے ملیر میںسیدنا صدیق اکبر کانفرنس سے خطاب میں میں کہا کہ خلیفہ اوّل عشق مصطفی کے پیکر و جانثار صحابی تھے آپ نے جرأت کے ساتھ جھوٹے مدعیان نبوت کے فتنے کی سرکو بی کر کے اسلام کی اعلیٰ اقدار کا تحفظ کیا  ۔  حضرت سیدنا صدیق اکبر کی سیرت و کردار کو رہنماء بنا کر ناموس رسالت کا تحفظ بہتر طور پر کیا جا سکتا ہے ۔  جما عت اہلسنّت کے زیر اہتمام یومِ سیدنا صدیق اکبر کی مناسبت سے منگل بعد نماز عشاء میمن مسجد مصلح الدین گارڈن جوڑیا بازار میں علامہ نسیم احمد صدیقی،جامعہ فیضان رضا لانڈھی میں ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری،خلفائے راشدین مسجد گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی علامہ کامران قادری، گلشن عسکری بن قاسم میں علامہ سید عبد القادرشاہ شیرازی،جامع میمن مسجد صدیق آباد فیڈرل بی ایریا مفتی عتیق اسماعیل ضیائی،جامع مسجد اقصیٰ نارتھ کراچی میں علامہ فخر الحسن شاہ قادری یو م صدیق اکبر کی محافل سے خطاب کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن