گوادر(بیورورپورٹ ) لیڈیز مارکیٹ (جنت بازار) گوادر کے عہدیداروں کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت ماجد اصغر ہوا۔اجلاس میں لیڈیز مارکیٹ انجمن کے جنرل سکرٹری ناصر عطاء کے علاوہ ممبران حاجی یحیی، ماسٹر خالد،حاجی مولابخش،احسان عطاء ،شریف دیدگ،امیر فقیر، اللہ داد بالاچ،اعجاز بلوچ اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ جنت مارکیٹ کی اپنی انجمن موجود ہے جو اپنے ہر کام کو بخوبی انجام دے رہی ہے اور مارکیٹ سے متعلق مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہمیں مرکزی انجمن تاجران گوادر سے کوئی گلہ نہیں تاہم وہ ہماری مارکیٹ (لیڈیز مارکیٹ گوادر) میں مداخلت نہ کرے، کیونکہ اس مارکیٹ کی الگ سے ایک فعال انجمن موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم تمام سرکاری اداروں کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ جنت مارکیٹ کے ہرمعاملے میں صدر جنت بازار ماجد اصغر سے رابطہ کریںجبکہ گوادر کے سیاسی پارٹیوں، تنظیموں وغیرہ کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ جب کبھی ہڑتال کی کال دی جائے تو لیڈیز مارکیٹ کے انجمن تاجران کو اعتماد میں لیا جائے۔ اعتماد میں نہ لینے کی صورت میں لیڈیز مارکیٹ کی انجمن تاجران کسی کی کال پر کان نہیں دھرے گی۔