چرچ آف پاکستان میں یوم قائد اعظم  اور کرسمس کے حوالہ سے تقریب

ملتان(نمائندہ خصوصی)قومی امن کمیٹی پاکستان کے صوبائی صدر علامہ سید مجاہد عباس گردیزی، ممبرکینٹ بورڈ رانا محمد اشرف، غلام جیلانی ، ممبر ضلعی امن کمیٹی وکینٹ بورڈ محمد یعقوب شیرا، صدرقومی امن کمیٹی کینٹ کلب عابد خان ، نائب صدر خواجہ دلشاد احمد اور چیف کوآرڈینیٹر غضنفرملک نے چرچ آف پاکستان جمیل آباد کینٹ میں یوم قائد اعظم اور کرسمس کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آزادی اللہ تعالیٰ کی طرف سے انمول تحفہ ہے وطن عزیز پاکستان بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی ناقابل فراموش کاوشوں کاثمر ہے وطن عزیز پاکستان کی ترقی ، خوشحالی اور استحکام کیلئے بین المسالک و بین المذاھب ہم آہنگی وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے ہمیں بابائے قوم قائد اعظم کے فرمودات کو مشعل راہ بناتے ہوئے یک جان پاکستان کیلئے اپنا اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا اس ضمن میں مذہبی، سیاسی اور لسانی وابستگی سے بالاتر ہوکر بحثیت قوم یک جان ہوکر ملک اور قوم کی خدمت کرناہوگی تقریب سے ممبران کینٹ بورڈ غلام جیلانی ، شیخ محمد اسلم اور مرکزی چیئرمین قومی امن کمیٹی پاکستان علامہ سید عمر فاروق بخاری بہلوی نے بھی خطاب کیا تقریب کے دوران یوم قائد اعظم اور کرسمس کیک کاٹتے ہوئے ملکی استحکام ، سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعاکرائی گئی۔

ای پیپر دی نیشن