ہرنیالی سیداں میں اضافی آبادیوں کو بجلی فراہم ،نئے ٹرانسفارمر نصب

چکری(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ نواز کے ممبر قومی اسمبلی و چیرمین ڈسٹرک کوارڈینشن کمیٹی راولپنڈی انجینئیر قمر السلام راجہ کی کاوشوں سے حلقہ این اے 53کے آخری گاؤںہرنیالی سیداں میں اضافی آبادیوں کو بجلی فراہم جبکہ کم وولٹج کے مسئلے کے حل کے لیے مزید نئے ٹرانسفامرز کی تنصیبات کر دی گئی کروڑوں روپے کے اس منصوبے کو ایک ہفتے کے اندر مکمل کر لیا گیا، اہل علاقہ نے ممبر قومی اسمبلی انجینئیر قمر السلام راجہ کی اس کاوش کو موثر انداز میں سراہا اس موقع ہر اپنے پیغام میں قمر السلام راجہ کا کہنا تھا کہ علاقے کی عوام میرا  قیمتی اثاثہ ہیں ماضی میں اس علاقے سے جیت کا سہرا سجا کر ایوانوں کی زینت بننے والوں نے علاقے کو پسماندگی میں دھکیلا ہم عوام کی مایوسیوں کو خوشیوں میں بدلیں گے اور ترقی کے اس سفر کو دور دراز دیہات تک لے کر جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن