لاہور (نامہ نگار) چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعددشہریوں سے لاکھوں روپے‘ زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ڈاکوؤں نے ہربنس پورہ میں فاروق سے 9لاکھ 85ہزار‘ موبائل فون،گرین ٹاؤن میں فواد کے گھر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5لاکھ روپے‘ زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، ڈیفنس میں جبار اور اس کی فیملی سے3لاکھ 90 ہزار‘ زیورات‘ موبائل فون، سبزہ زار میں خلیل سے3 لاکھ 70 ہزار‘ موبائل فون، ٹائون شپ میں طاہر سے2 لاکھ 60 ہزار روپے‘ موبائل فون، جنوبی چھائونی میں فرقان سے ایک لاکھ30 ہزار‘ موبائل فون، داتا دربار میں علی سے ایک لاکھ روپے‘ موبائل فون، اقبال ٹاؤن میں فدا سے22 ہزار‘ موبائل فون، مسلم ٹاؤن میں عرفان سے2 ہزار روپے‘ موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔ چوروں نے گلبرگ اور برکی سے 2گاڑیاں، شفیق آباد سے رکشہ جبکہ فیصل ٹاؤن، ستوکتلہ، شاہدرہ، نواں کوٹ، شفیق آباد، ساندہ، نشترکالونی، کاہنہ اور باغبانپورہ سے 9موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔