یوم قائد‘کرسمس‘صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ30ہزار پولیس افسر ‘اہلکار تعینات  

لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس نے کرسمس اور قائداعظم ڈے کے موقع پر پرلاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کی ہے۔ صوبے کے 2900 سے زائد گرجا گھروں کی سکیورٹی پر 30 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہونگے۔۔آئی جی پنجاب عثمان انور نے تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز، سی ٹی اوز کو سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کی ہدایت کی۔ پارکوں، تفریحی مقامات، غیر ملکی سفارت خانوں سمیت تمام حساس تنصیبات کی سکیورٹی بھی یقینی بنائی جائے اور تمام مکاتب فکر کے رہنما کیساتھ مل کر کرسمس پر بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ یقینی بنائیں۔

ای پیپر دی نیشن