علما و مشائخ ملک کے اسلامی و نظریاتی تشخیص کا ہر صورت تحفظ کریں گے:مولانا اکبر نقشبندی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ممتاز عالم دین پیر محمد خالد حسن مجددی،الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،الحاج سرفراز احمد تارڑ اور صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی نے کہا ہے کہ علما و مشائخ ملک کے اسلامی و نظریاتی تشخیص کا ہر صورت تحفظ کریں گے مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ درست اور قابل تحسین ہے،تمام مکاتب فکر کے علما کرام کے اتحاد نے امت کو سرخرو کیا،سپریم کورٹ نے غلطی تسلیم کرکے ملک کو بدامنی سے بچا لیا۔عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے کسی غلط اقدامات کو برداشت نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ مفتی محمد حسین صدیقی والی مسجد نور الاسلام عالم چوک میں منعقدہ عرس مبارک سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر حافظ محمد رفیق قادری،حافظ عدیل عارف،حافظ محمد عثمان صدیقی،محمد علی صدیقی،حافظ فیاض الحسن صدیقی،محمد ارشد فاروقی،ڈاکٹر محمد احمد نورانی،شاذب چھٹہ،چوہدری عمر سلیم گجر،اقبال ہنجرا اور دیگر نے خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن