پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ہمایوں خان کا سینٹرل سیکریٹریٹ کا دورہ 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی ہمایوں خان نے سینٹرل سیکریٹریٹ پیپلز پارٹی کا دورہ کیا ،پی پی پی انچارج سید سبط الحیدر بخاری  سینٹرل سیکرٹریٹ جیالوں عہدیداروں کی جانب سے پرتپاک استقبال  کیا گیا ،جیالوں نے پارٹی ترانوں اور ڈھول کی تھاپ پر رقص  کیا ،جیالوں اور کارکنوں کی فلک شگاف نعرہ بازی  کی ،اس موقع پر دلنواز خان، یہی خان ، ہدایت خان ، گوہر انقلابی احمد علی شاہ باچہ بھی موجود تھے ،پاکستان پیپلز پارٹی کے نومنتخب مرکزی سیکرٹری جنرل ہمایوں خان نے عہدہ سنبھالنے کے بعد آج پہلی بار سنٹرل سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن