اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے متحدہ عرب امارات کے وفد کی ملاقات،وفد میں میں یو اے ای کے ڈرگ لائڑن آفیسر محمد علی سعید، ڈپٹی ناصر الطلی اور اسسٹنٹ محمد سعید بھی شریک تھے،ملاقات میں انسداد منشیات سمیت وزارت داخلہ اور یو اے ای حکام کے درمیان معلومات کے تبادلے کے امور زیرِ غورآئے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان منشیات کی روک تھام پر تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا طلال چوہدری نے حالیہ جی سی سی کانفرنس میں شرکت پر متحدہ عرب امارات کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔