بیکن ہائوس سکول کے طلباوطالبات اور اساتذہ کی ٹریفک ہیڈکوارٹرز میں اوپن ڈے تقریب میں شرکت

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے) بیکن ہائوس سکول سسٹم کے 100 سے زائد طلباطالبات اور اساتذہ نے ٹریفک ہیڈکوارٹرز ریس کورس میں اوپن ڈے کی تقریب میں شرکت کی ، ٹریفک ہیڈکوارٹرز ریس کورس پہنچنے پر سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ اور دیگر عملے نے ان کا استقبال کیا اور انہیں ٹریفک ہیڈکوارٹرز آمد پر خوش آمدید کہا بعد ازاں ٹریفک ہیڈکوارٹرز کے آڈیٹوریم پہنچنے پر ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ٹی او راولپنڈی نے بیکن ہائوس کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اِس طرح طلبا و طالبات کو مدعو کرنے کا مقصد عوام الناس کو ادارے کی ورکنگ و خدمات کے بارے میں آگاہی دینا ہے ، اِن کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل ہماری  سفیر ہے ،مستقبل میں آپ نے ہماری نمائندگی کرنی ہے تا کہ آپ کے توسط سے معاشرے کے مزید نوجوانوں میں ٹریفک قوانین سے  متعلق شعور اجاگر ہو سکے ۔

ای پیپر دی نیشن