جنرل ساحر سے زمبابوے کے کمانڈر کی ملاقات‘ تعاون مضبوط بنانے کا عزم

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے زمبابوے کی فضائیہ کے ائیرمارشل کمانڈر جان جیکب نزویدے نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سلامتی‘ دفاع میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ زمبابوے کے ساتھ پاکستان کے اہم دیرینہ اور قریبی تعلقات ہیں۔ انہوں نے موجودہ دفاعی تعلقات کے مزید فروغ کے باہمی عزم پر زور دیا۔ معزز مہمان نے پاک افواج کے پیشہ ورانہ معیار اور دہشتگردی کے خلاف کامیابیوں اور قربانیوں کو سراہا۔ جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر زمبابوے کی فضائیہ کے کمانڈر کو سلامی دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن