لاہور(سپورٹس رپورٹر)اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو اور ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان پر پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی لیول 2 کی خلاف ورزی کرنے پر ان کی میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔منرو اور رضوان کو آرٹیکل 2.13 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا۔