حکمران ملک کو سیاسی انتشار کی طرف دھکیل رہے ہیں : افضال حیدر 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے سٹی صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنمائوں و کارکنان کے خلاف جاری حکومتی جارحانہ انتقامی کارروائیاں فسطائیت کی انتہا ہے حکمران ملک کو سیاسی انتشار کی طرف دھکیل رہے ہیں پہلے ہی ملکی مسائل روز بروز بڑھ رہے ہیں اور حکمران ان میں کمی لانے پر توجہ دینے کی بجائے تحریک انصاف کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہیں پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے یہ جنگ بیرونی قوتوں نے نہیں بلکہ اندرونی مفاد پرستوں کی مسلط کردہ ہے جو اپنے جعلی اقتدار کے دوام کی خاطر انارکی کو بڑھاوا دے رہے ہیں ملک میں جاری لاقانونیت سے ثابت ہوگیا ہے کہ ملک میں پائیدار قیام امن یقینی بنانا موجودہ حکمرانوں کی ترجیح نہیں ملک اس وقت دوبارہ ترقی کی منازل طے کرے گا جب آئین اور قانون کی پاسداری ممکن ہوگی ۔ 

ای پیپر دی نیشن