عوام سیاسی انتقامی کارروائیوں پر خاموش نہیں بیٹھیں گے:خرم منور منج 

فاروق آباد(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری خرم منور منج نے کہا ہے کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور سیاسی کارکنوں پر جارحیت کا سلسلہ بند کیا جائے ورنہ حالات کنٹرول میں نہیں رہیں گے کیونکہ عوام سیاسی انتقامی کارروائیوں پر اب خاموش نہیں بیٹھیں گے، پی ٹی آئی کو دیوارسے لگانے کی خاطر مسلسل کی جانے والی سازشیں و انتقامی کارروائیاں فی الفور روکی جائیں ملک سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں حکمران اپنا جعلی اقتدار بچانے کیلئے پی ٹی آئی کو سیاسی میدان سے آؤٹ کرنا چاہتے ہیں مگر ان کی یہ مذموم کوشش کامیاب نہیں ہوگی ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری خرم منور منج نے کہا کہ عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں، اقتصادی بحران کاخاتمہ عالمی مالیاتی اداروں اور بیرون ممالک کے سامنے کشکول پھیلانے سے نہیں بلکہ ملک کے اندر سیاسی استحکام اور گڈگورننس کے ذریعے ممکن ہے مگر موجودہ حکومت پرفارمنس کے اعتبار سے ناکام ثابت ہوئی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن