چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں تمام پارٹی کی سینئر قیادت شپ کو بلا لیا گیا ہے۔ اجلاس میں سینئراینکرپرسن و صحافی ارشد شریف کے مبینہ قتل کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی زیرقیادت اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیسز او سینئر قیادت پر جو کیسز بنائے گئے ہیں اس پر بھی بات چیت ہوگی۔اجلاس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آئندہ کا لائحہ عمل بھی دیں گے۔