کورونا ویکسی نیشن مہم کا کل سے کمیونٹی کے سطح پر آغاز کیا جائے گا

راولپنڈی( جنرل رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب عثمان بزادر کی ہدایات پر ضلع راولپنڈی میں 12 سال سے زائد 100 فیصد آبادی کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کیلئے 25 اکتوبر بروز سوموار سے 12 روزہ کمیونٹی کے سطح پر کورونا ویکسی نیشن مہم کا آغاز کیا جائے گا،یہ بات ڈسٹرکٹ سرویلینس آفیسر و ترجمان محکمہ صحت راولپنڈی ڈاکٹر وقار احمد نے بتایا کہ مہم کا مائیکرو پلان ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر احسان غنی کی نگرانی میں تیار کر لیا گیا ویکسی نیشن مراکز کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے۔ ہے، سرکاری اعدادوشمار کے مطابق راولپنڈی ضلع میں 12 سال سے زائد عمر کی 42 فیصد آبادی کو کورونا سے بچاؤ کی مکمل ویکسین پہلے ہی لگائی جا چکی ہے اور اب شہریوں کیلئے ویکسی نیشن مراکز کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے تاکہ آبادی کو ان کے گھر کے قریب کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دستیاب ہو سکے، ضلع میں کورونا ویکسین کی وافر مقدار موجود ہے اور تمام سنٹر پر ویکسین فراہم کر دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن