قرآنی تعلیمات پر عمل کرکے ہم دونوں جہانوں میں سرخرو ہو سکتے ہیں،حاجی ظفر اقبال

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)قرآن پاک رمضان مبارک میں نازل ہوا قرآنی تعلیمات پر عمل کرکے ہم دونوں جہانوں میں سرخرو ہو سکتے ہیں نبی کریم ؐ پرزیادہ سے زیادہ درود و سلام بھیجیں ان خیالات کا اظہار آستانہ عالیہ غوثیہ بینک کالونی میں منعقدہ مقابلہ حسن نعت سے ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ نبی پاکؐ خاتم النبیینؐ اور رحمت اللعالمینؐ ہیں اور کائنات کاذرہ ذرہ  آپؐ کی تعریف کرتا ہے ۔مقابلہ حسن نعت کی میزبانی خلیفہ تنویر ہارونی نے کی جبکہ صاحبزادہ عمر فاروق گل بادشاہ موہڑہ شریف سمیت بڑی تعداد میں علما مشائخ اور میلاد کمیٹیوں نے شرکت کی ۔ درجنوں بچوں اور چھوٹی بچیوں نے مقابلہ میں حصہ لیا۔مہمان خصوصی حاجی ظفر اقبال، صاحبزادہ عمر فاروق گل بادشاہ  و دیگر علما و مشائخ نے اول دوئم سوئم آنے والے بچے بچیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے 

ای پیپر دی نیشن