خرم کالونی مسلم ٹاؤن راولپنڈی میں یکم رمضان سے پانی کی بندش

 راولپنڈ ی ( جنرل رپو رٹر )انجمن تاجران کمرشل مار کیٹ تاجر دو گروپ کے سرپرست اعلی سید شاہد علی شاہ جی خرم کالونی مسلم ٹاؤن راولپنڈی میں یکم رمضان سے پانی کی بندش اور علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہے یو سی چیئرمین سے درخواست کی ہے لیکن ان کی کوئی سنوائی نہیں ہوئی اور وائس چیئرمین نے کوشش کی واسا سے رابطہ کیا لیکن وہ اب اعتکاف بیٹھ گئے ہیں لوگ ٹینکر ڈلوار ڈلوا کے تھک گئے ہیں ٹینکر مافیا کی چاندی ہو گئی ہے اور لوگوں میں  سکت نہیں ہے کہ وہ ٹینکر دلوا سکیں وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے درخوا ست کرتے ہیں کہ وہ فوری نوٹس لیں اور اور خرم قالونی گلبرگ  سٹریٹ میں پانی کا مسئلہ حل کروائیں تاکہ لوگوں کی مشکلات دور ہوں اور اس مبارک مہینے میں پانی کا مسئلے سے نجات دلائی جائے ٹیوب ویل خراب ہوئے ایک مہینہ ہو گیا ہے لیکن واسا نے پانی کے مسئلے کے لیے کوئی متبادل انتظام نہیں کیا اور علاقہ مکین سراپہ احتجاج ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ واسا نے فوری حل نہ کیا تو ہم واسا کے دفتر کے باہر احتجاج کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن