پولیس محفوظ پنجاب‘پاکستان کے عزم کی تائیدکرتی ہے : ڈاکٹر عثمان انور 

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنیپیغام میں کہا کہ پنجاب پولیس محفوظ پنجاب اور محفوظ پاکستان کے عزم کی تائیدکرتی ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تحریک آزادی کے قائدین اور جانثاروں کی عظیم قربانیوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس یوم پاکستان پر ملک و قوم کی خدمت، حفاظت، اور انصاف کی فراہمی کے عہد کی تجدید کرتی ہے۔ یوم پاکستان پر دہشتگردوں، شرپسند اور جرائم پیشہ عناصر کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کو دہراتے ہیں۔پنجاب پولیس شہریوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سکیورٹی ایجنسیز کے تعاون سے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی۔ یوم پاکستان پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں نکلنے والی تمام ریلیوں اور تقاریب کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی۔چیلنجز سے نبرد آزما ہو کر محفوظ پنجاب اور محفوظ پاکستان کی منزل تک پہنچیں گے۔

ای پیپر دی نیشن