سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر عطیہ ارشد کی وزیرتعلیم سکندر حیات سے ملاقات

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک کی وزیرتعلیم سے ملاقات،خاتون افسران کو درپیش مسائل پر گفتگو کی۔وزیر تعلیم نے کہا کہ ایماندار افسران کی عزت و احترام ان کی اولین ترجیح ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانولہ ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک نے دیگر خاتون سی ای اوز کے ہمراہ لاہور میں ایک میٹنگ کے دوران وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے خصوصی ملاقات کی۔ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک نے افسران کو سہولیات اور سکیورٹی سے متعلقہ مسائل سے وزیر تعلیم کوآگاہ کیاجس پر وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک اور دیگر افسران کو یقین دلایا کہ ایماندار افسران،بشمول سی ای اوز اور اسکول ہیڈز کی عزت و وقار ان کی اولین ترجیح ہے۔ ایماندار افسران کی حمایت کے لیے ان کا عزم ایک بہتر اور کام کرنے کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے.سی ای اوز اور سکول سربراہان کی فلاح و بہبود اور عزت پنجاب حکومت اور ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن